اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی ساتویں برسی آج (پیر) منائی جائے گی،اندرون و بیرون ملک سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائینگ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام منصورہ میںسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی صدارت میں تعزیتی تقریب منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ممتاز صحافی سہیل وڑائچ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء غلام محمد صفی، جماعت اسلامی کے رہنماء آصف لقمان قاضی، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور ممتاز عالم دین قاری زوار بہادر خطاب کریں گے۔
قاضی حسین احمد کی برسی آج ہو گی
Jan 06, 2020