شہباز شریف کا جے یو آئی ف کے ناراض سربراہ مولانا فضل ا لرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد( محمد نوازرضا/ وقائع نگار خصوصی ) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے قومی اسمبلی میں قائد محمد شہباز شریف نے اتوار کوجے یو آئی (ف) کے ناراض سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اورآرمی ایکٹ میں ترمیم کی غیر مشروط حمایت کرنے کے بارے میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کی مولانا فضل الرحمنٰ ان سے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میںلئے بغیر آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمیت کرنے پر ’’گلے شکوے‘‘ کئے انہیں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے ذمہ داریوں کا احساس دلا یا انہوں نے میاں محمد شہباز شریف سے کہا کہ آپ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کر کے اپوزیش اتحاد کو نقصان پہنچا یا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی یک طرفہ حمایت سے جہاں اپوزیشن منقسم نظر آتی ہے وہاں ہمیں تنہا فیصلہ کرنا پڑا ۔ذرائع کے مطابق میاں محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمنٰ کا پیغام پہنچایا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد جلد مولانا فضل الرحمنٰ سے ملاقات کر ان کے تحفظات دور کرے گا پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس بھی ایک دو روز میں بلایا جائے گا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی مولانا فضل الرحمنٰ سے ملاقات کامیاب نہیں ہوئی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کا وفد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور ان کے تحفظات دور کرے گا پاکستان مسلم لیگ (ن) آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت بارے میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کوشش کرے گی ۔
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا وعدہ کئے 71 سال ہو گئے۔ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے ۔ یوم قراردادحق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے کشمیریوں سے حق خودارادیت کاوعدہ کئے 71 سال ہو گئے۔ عالمی برادری کے وعدے کی تکمیل کا بہادر کشمیری آج بھی انتظار کررہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ ظلم اور بربریت کی 7 دہائیاں گزر گئیں مگر عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے۔ ان کاکہنا تھا کہ بہادر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کرکے اپنا فیصلہ سنادیا تھا،کشمیریوں کے جائز، قانونی اور پیدائشی حق کیلئے پورا پاکستان یک جان اور متحد ہے،ظلم، جبر، ناانصافی کشمیریوں کو آزادی کے حق سے پیچھے ہٹا سکی، نہ ہٹا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...