لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہورکی کیمپ جیل میں نیب کی بیرک میں آگ لگ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آگ سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی بیرک کے باہر لگی۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق ایمرجنسی فون کال کرتے ہوئے سر پر چوٹ لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے۔جیل ذرائع کے مطابق آگ پر جیل کے عملے نے قابو پا لیا۔ کوئی ریسکیو ٹیم نہیں بلائی گئی۔