خطے میں امن و سلامتی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار: شاہ محمود، ایرانی، سعودی ترک اور امارتی وزراء خارجہ سے رابطے

Jan 06, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب اور ایران کے وزراء خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے یو اے ای اور ترکی کے وزراء خارجہ سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ وزراء خارجہ نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے خطے میں حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا۔ وزیر خارجہ نے تنازعہ سے بچنے کیلئے صبروتحمل پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ پاکستان کسی علاقائی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا۔ پاکستان کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و سلامتی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیرخارجہ نے تمام فریقین سے اختلاف پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے افغان امن عمل میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستان کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و سلامتی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیر خارجہ نے تمام فریقین سے اختلافات پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔

مزیدخبریں