فرانس، برطانیہ اورجرمنی نے ایران پرزوردیاہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے دوہزارپندرہ کے جوہری معاہدے کی پاسداری کرے۔
تینوں ممالک نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پربھی زوردیا۔
ادھرنیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لئے فوجی اتحاد کاہنگامی اجلاس آج برسلزمیں طلب کیاہے۔