شام، بارودی سرنگوں کی زد میں آنے سے 2019ء کے دوران 247 افراد ہلاک

Jan 06, 2020

دمشق (اے پی پی) شام میں سال 2019 کے دوران تشدد اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں کم از کم 247 لوگوں کو اپنی جانیں گنوانی پڑیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ اور دیگر واقعات میں مرنے والے 247 افراد میں سے 65 خواتین اور 68 بچے ہیں۔حکومت کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کے درمیان مشرقی شام میں باغیوں کے قبضہ والے علاقوں میں بارودی سرنگوں میں دھماکوں سے درجنوں افراد کی جانیں گئی ہیں۔

مزیدخبریں