کوالالمپور کی سربراہی کانفرنس بیتے برس کاایک اہم واقعہ ہے۔ جس میں میزبان وزیراعظم مہاتیر محمد کے علاوہ ترکی، ایران اور قطر کے سربراہوں اور کئی مسلم ریاستوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم پروگرام کے باوجود نہ جا سکے اور اس حوالے سے بہت کچھ کہا اور سنا جا چکا۔ مسلم اُمّہ کے مسائل پر بات کرنے کی غرض سے بلائی گئی اس کانفرنس میں اسلام فوبیا، مشترکہ TV چینل ، بھارت کے حالیہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور کشمیر کی صورت حال پر بھی بات ہوئی۔ OIC کے سیکرٹری جنرل سمیت بعض مسلم عمائدین کو یہ اقدام اچھا نہیں لگا۔ اور اسے مسلم امّہ کے مفاد کے منافی قرار دیا گیا۔
ایسے میں OIC سے کوئی یہ کہے کہ گزشتہ 52 برس کی اپنی فتوحات تو ذرا گنوا دے۔ سوئے اس کے کہ اس تمام عرصہ کے دوران بڑی ریاستوں کا بغل بچہ بنی رہی۔ اگر OIC دنیائے اسلام کے مسائل سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، تو کسی نہ کسی کو تو آگے بڑھنا ہے۔ کیونکہ خلا قانون فطرت کے خلاف ہے۔
کوالالمپور سِمٹ
Jan 06, 2020