فیروزوٹواں ( نامہ نگار) فیروزوٹواں میں 15سالہ لڑکی نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ بتایا گیا ہے محلہ الفلاح کی رہائشی لڑکی خذیمہ کواس کے والد محمد عارف نے کسی بات پر ڈانٹا تو اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ بھکھی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔
فیروز وٹواں: والد کے ڈانٹنے پر جواں سال لڑکی نے خودکشی کر لی
Jan 06, 2020