فیروزوالہ (نامہ نگار)پولیس چوکی کوٹ نور شاہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو گولی مار کر زخمی کرکے قیمتی اشیاء لوٹنے کے واقعات میں ملوث مفرور خطرناک اشتہاری ملزم ببیل عرف بینی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا پولیس چوکی نور شاہ کے انچارج ولی حسن پاشا نے ایچ سی اظہر محمود ، شہباز احمد اور دیگر اہلکاروں کی مدد سے چھاپہ مار کر مفرور اشتہاری ملزم ببیل عرف بینی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم شرقپور کے علاقہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا علاوہ ازیں پولیس چوکی نور شاہ کے انچارج ولی حسن پاشا نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چھ منشیات فروشوں اور چار افراد کو نا جائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرکے دہشت مچانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا۔