ایرانی کمانڈر پرامریکی حملہ بدترین دہشتگردی ہے:قاضی نیاز نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور عراقی رضا کار حشدالشعبی کے سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے سرپرست امریکہ کامجاہد ایرانی و عراقی جرنیلوں پر حملہ نئے سال کی بد ترین دہشتگردی اور ظالمانہ امریکی تاریخ کا بھیانک تسلسل ہے ۔ پاکستان سمیت عالَم ِ اسلام کو خونخوار داعش کے نجس وجود سے نجات دینے والے جنرل قاسم سلیمانی بلاشبہ تمام مسلمانوں کے محسن تھے۔تعزیتی بیان میں علامہ نیا ز نقوی نے کہا کہ حزب اللہ ، سپاہِ قدس اور عراقی رضا کار فورس (حشد الشعبی) نے فقط اسرائیل اور داعش کا مقابلہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن