لاہور (نیوزرپورٹر ) وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے اوربن فارسٹ پروگرام کے تحت لبرٹی مارکیٹ میں پہلے میاواکی جنگل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور جو کبھی باغوں کا شہر ہوتا تھا اب کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔ اسے دوبارہ ہرا بھرا اور سرسبز شہر بنانا چاہتے ہیں۔لوگوں نے درخت لگانا چھوڑ دئیے ہیں ہم۔اس کلچرل کو واپس لے کر آئیں گے۔میاواکی ماڈل کے جنگلات دنیا بھر میں کامیاب ماڈل ہے۔حکومت اس منصوبے کو پھیلانے میں بھر پور مدد فرایم کرے گی۔جہاں جگہ ملے گی درخت لگائے جائیں گے۔وزیر اعظم کے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت درخت لگانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔اس سال پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبے پر 20 کروڑ درخت لگانے کا ٹارگٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویڑن کلین اینڈ گرین پاکستان ہے۔ وہ جب سیاست میں نہیں آئے تھے تب بھی برسوں پہلے انہوں نے اپنی کتاب انڈس جرنی میں جنگلات کی کمی کا ذکر کیا تھا۔
لاہور کو دوبارہ سرسبز شہربنانا چاہتے ہیں:ملک امین اسلم
Jan 06, 2020