عراقی پارلیمنٹ میں غیرملکی افواج کے انخلاءکی منظورقراردادکے خلاف مظاہرے

عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے غیرملکی فورسز کے انخلاءکے مطالبے پرمبنی قرارداد کی منظوری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں اس قرارداد کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ عراقی پارلیمنٹ نے گذشتہ روز ایک قرارداد منظور جس میں ملک میں موجود تمام غیرملکی قوتوں کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ذرائع  کے مطابق مظاہرین پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف دارالحکومت بغداد میں لوگ نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کی۔بغداد کے بعد احتجاج کادائرہ مزید پھیل گیا اور شیعہ آبادی کے اکثریتی شہر کربلاءمیں بھی ہزاروں افراد نے جلوس نکالے۔ انہوں نے سڑکیں بلاک کردیں اور ٹائر جلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کربلا میں مظاہرین کے جلوسوں اور جلاﺅ گھیراﺅ کی وجہ سے گورنری کے سرکاری دفاتر تک رسائی کے تمام راستے بند ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن