مغربی فنڈز پر پلنے والی این جی اوز خواتین کو گمراہ کر رہی ہیں،ناہیدہ راجپوت

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)خواتین ملکی آبادی کا نصف اور ملکی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،آج کی عورت کو آزادی اور ثقافت کے نام پر گمراہ کیا جارہا ہے ،میرا جسم میری مرضی جیسی مہمات خواتین کو دین سمیت اپنے سیاسی ،سماجی اور اخلاقی اقدار سے بیگانہ بنا رہی ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کی علم،امن اور محبت پر مبنی فکر سے متاثر ہوکر ہزاروں خواتین منہاج ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان خیالات کاا ظہار منہاج ویمن لیگ کی صدر ناہیدہ راجپوت نے گزشتہ روزمنہاج اسلامک سینٹر کری روڈ میں31ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں شہر بھر سے تنظیمی عہدیدار شریک ہوئیں،ناہیدہ راجپوت نے کہااسلام میںمرد وعورت کو یکساں حقوق حاصل ہیں،مغربی فنڈز پر پلنے والی این جی اوز آزادی کے نام پر خواتین کو گمراہ کر رہی ہیں،کئی طرح کا نصاب تعلیم قوم کو تقسیم در تقسیم کر رہا ہے ،فکری ،روحانی اور نظریاتی زوال و انحطاط سے نکلنے کیلئے ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے ،منہاج ویمن لیگ ڈاکٹر طاہر القادری کی سرپرستی میںتین دہائیوںنہ صرف یہ فریضہ پوری قوت سے سرانجام دی رہی ہے بلکہ ملک سے استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔تقریب سے ناظمہ عائشہ ندیم اورنائب صدر ناہید مظہر نے بھی خطاب کیا،آخر میںیوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن