اقرا عزیز کا شادی شدہ خواتین پر تشدد کا نیا ڈراما سیریل ”جھوٹی“ وائرل

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اقرا عزیز کے نئے آنے والے ڈرامے ’جھوٹی‘ کے 2 مختصر دورانیے کے ٹیزر سامنےآتے ہی وائرل ہوگئے۔’جھوٹی‘ کو ’میرے پاس تم ہو‘ کے بعد کہانی کے حوالے سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی لوگوں نے ڈرامے پر پاکستانی سماج کے ایک بہت بڑے مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا۔’جھوٹی‘ کے سامنے آنے والے 2 مختصر ٹیزرز کو دیکھ کر ڈرامے کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی شادی شدہ خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد اور ان واقعات میں خواتین کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ پر مبنی ہے۔ایک ٹیزر میں ڈرامے کی مرکزی کاسٹ اقرا عزیز اور احمد علی بٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں دونوں کی شادی کے معاملے کو بھی دکھایا گیا ہے۔جبکہ دوسرے مختصر ٹیزر میں صرف اقرا عزیز کو دکھایا گیا ہے جنہیں گھر میں ایک شیشے کے سامنے ’گھریلو تشدد‘ کا ڈراما رچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن