ایک آر ٹی آئی (رائٹ ٹو انفارمیشن)درخواست کے جواب میں ، بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سال 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز پر پتھر اوکے سب سے زیادہ واقعات دیکھنے میں آئے۔ تاہم یہ اعداد و شمار وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ دعوے کے خلاف ہیں جنہوں نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد پتھرا وکے واقعات میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے تحت دفعات کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر پتھراو کے واقعات میں 40 سے 45 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار وزیر داخلہ کے دعووں سے متصادم ہیں۔ سال 2017 اور 2018 میں پتھراو کے واقعات کی تعداد بالترتیب 1412اور1458رہی۔ 30 نومبر 2019 تک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ پتھر کے 1996واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے سے پہلے اور بعد میں کشمیر بھاری حفاظتی انتظامات میں رہنے کے باوجود جموں و کشمیر میں پتھرا وکے واقعات بڑھ گئے ہیں۔