امریکہ ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ سمیت پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی چھاگئی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،برنٹ کروڈ آئل کی قیمت ستر ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی آئل کی قیمت چونسٹھ اعشاریہ تین چھ ڈالر تک جاپہنچی ہے۔اسی طرح ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان جاری ہے،جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں دو اعشاریہ ایک فیصد،جنوبی کوریا اعشاریہ آٹھ فیصد اور ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں اعشاریہ سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایران امریکا کشیدگی:عالمی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی چھاگئی
Jan 06, 2020 | 17:04