پاکستان اورچین کی بحری افواج کی چھٹی دوطرفہ مشق سی گارجین 2020 کراچی میں شروع

Jan 06, 2020 | 17:31

ویب ڈیسک

 پاکستان اور چین کی بحری افواج کی چھٹی دوطرفہ مشق See Guardians دوہزاربیس آج کراچی میں شروع ہوئی۔

چین کی بحریہ کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہاکہ مشق See Guardians سے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

 پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کے علاوہ چین کے جنگی جہازوں فلیٹ ٹینکر اور بحری افواج سمیت بحری اثاثے مشق میں حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں