محکمہ ڈاکخانہ جات نے اسلامی تعاون تنظیم کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر پچاس روپے مالیت کا خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔
پاکستان تنظیم کا ایک بانی رکن ہونے کی حیثیت سے اسے بہت اہمیت دیتا ہے اور او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون اور اسلامی ایوان صنعت و تجارت وزراعت کی میزبانی بھی کررہا ہے۔
جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا رابطہ گروپ بھی کشمیر کاز کےلئے تنظیم کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں ہراول دستہ ہے۔