ہم نے عملاً کشمیر کو کھودیا ہے کیونکہ کوئی جمہوری ملک پوری آبادی کو محاصرے میں نہیں رکھ سکتا: چدمبرم

بھارت کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے اہم رہنما پی چدمبرم نے کہاہے کہ بھارت نے کشمیر  کھودیا ہے۔

 نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے عملاً کشمیر کو کھودیا ہے کیونکہ کوئی جمہوری ملک پوری آبادی کو محاصرے میں نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بنیادی تبدیلیاں کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آئین کی پامالی کا ارتکاب کیا ہے۔

 چدمبرم نے کہا کہ حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کے دعوے محض دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نےکہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا پہلا قدم وہاں کے عوام کو مذاکرات میں شامل اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کرنا ہے۔

ادھر ہتھوڑوں، آہنی سریوں، خنجروں، ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں نے نئی دہلی میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے کیمپس پر دھاوا بول دیا۔

طلبا اور اساتذہ کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا ، حملہ آوروں کو پولیس کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

اس حملے میں درجنوں طالب علم زخمی ہوئے ان میں سے تیس شدید زخمیوں کو نئی دہلی کے ہسپتالوں میں داخل کردیاگیا ہے۔

 کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اس حملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فسطائی قوتیں بہادر طلبا کی آواز سے خوفزدہ ہیں۔

 سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹریSitaram Yechury نے تشدد کے اس واقعہ کو ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف طلب علموں کی مزاحمت سے خوفزدہ حکمرانوں کا طے شدہ حملہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن