لاہور ہائیکورٹ نے انڈوں کی قیمتیں بڑھانے کی استدعا مسترد کر دی 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری مالکان کی انڈوں کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی اور ریمارکس دیئے کہ کیا سردی اور کرونا میں غریب کو انڈوں سے محروم کر دیا جائے؟۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پولٹری مالکان محمد نعیم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جس میں انڈوں کی قیمت مقرر کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے باور کرایا کہ انڈا غریب آدمی کی خوراک ہے۔ یہ پہلے ہی مہنگے داموں فروخت ہور ہے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ مناسب قمیت میں معیاری اشیاء کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ ضروری اشیاء کی قیمتیں مقرر کرے اور اسے سستا فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ آئین کے تحت ہر شہری کا حق ہے کہ اسے مناسب قمیت پر معیاری اشیاء ملیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...