قاسم سلیمانی کاقتل، ایران کا ٹرمپ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رجوع 

تہران (نیٹ نیوز) ایران نے ایک مرتبہ پھر انٹرپول سے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 48 عہدیداروں کے خلاف 'ریڈ وارنٹ' جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔گزشتہ برس جنوری میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق ریڈ نوٹس کے بارے میں ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلامہوسین اسمعیلی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران نے بین الاقوامی پولیس تنظیم سے ڈونلڈ ٹرمپ اور 47 دیگر امریکی عہدیداروں کو گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔غلامہوسین اسمعیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اس جرم کا حکم دینے اور اس پر عمل کرنے والوں کا پیچھا کرنے اور ان کو سزا دینے پر بہت سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔ایران کی جانب سے دونلڈ ٹرمپ اور درجنوں امریکی عہدیداروں کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری کے لیے دوسری مرتبہ درخواست دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...