\ساندہ میں آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور اغو اکے بعد قتل

لاہور(نمائند ہ خصوصی) ساندہ کے علاقے میں آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور اغوا کے بعد قتل کردیا ، شالیمار کے رہائشی 26سالہ محمد علی کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد ساندہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے ریواز گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 26سالہ نوجوا ن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کی شناخت 26سالہ محمدعلی کے نام سے ہوئی جو شالیمار کا رہائشی تھا دو روز قبل محمد علی نے شالیمار سے رائیڈ بک کی اور گھر نہ پہنچا جس پر اہلخانہ نے شالیمار تھانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا گزشتہ روز اس کی نعش ریواز گارڈن کے علاقے سے ملی۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے ملزمان مقتول کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے ۔ شبہ ہے کہ ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے مقتول محمد علی دو سالہ بچی کا باپ تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...