اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو نے 3 کروڑ سے زائد ٹیکس کا فیصلہ محکمہ کے حق میں دیدیا 

Jan 06, 2021

 لاہور(وقائع نگار خصوصی )اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو نے ڈپٹی کمشنر ایف بی آرڈاکٹر تنویرحسین بھٹی کے دلائل پر 3کروڑ سے زائد ٹیکس کافیصلہ محکمے کے حق میں کردیا۔ اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو نے سیلز ٹیکس کو  مستثنیٰٰ کرنے سے متعلق 3کروڑ47لاکھ34ہزار144روپے کا معاملہ ریونیو پر مشتمل ایف بی آر کے حق میں کر دیا۔ اے ٹی آئی آر نے سیلز ٹیکس کی کم ادائیگی کی وجہ سے جرمانہ اورقائم شدہ سرچارج کو بھی برقرار رکھا۔ تاہم ، جرمانہ u/s33(13) کو حذف کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی نے ایف بی آر کی نمائندگی کی۔ 

مزیدخبریں