راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کشمیریوں سے بہتر آزادی کی قیمت کوئی نہیں جان سکتا، کشمیری عوام 72سال سے آزادی کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں، قابض بھارت کے اُوچھے ہتھ کنڈوں کے باوجود کشمیر کی تحریک آزادی میں مزید تیزی آئی ہے، بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں جلد ہی آزادی کا سورج طلوع ہو گا،ان خیالات کا اظہار مشعال ملک چئیر پرسن پیش اینڈ کلچرآرگنائزیشن نے پنجاب آرٹس کونسل میں یوم حق خودارادیت کے سلسلے میں منعقد تقریب میں کیا۔ان کا مز ید کہنا تھا ،کشمیر میں 5اگست 2019 سے کرفیو نافذ ہے۔80لاکھ کشمیری اپنے ہی گھروں میں قید ہیں، اقوام متحدہ 72 سالوں میں اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کرانے میںناکام رہا ہے، کشمیری عوام عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ قابض بھارت پر زور دیا جائے کہ کشمیریوں کو استصوائے رائے کا حق دے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے،کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق اقوام متحدہ نے دیا، بھارت 72سال سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے بھاگ رہا ہے۔لیکن جلد ہی بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے بڑی تعداد میںلوگ ریلی اور تصویری نمائش میں شریک ہوئے۔