اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے نواز شریف لندن سے واپس نہ آئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی اور پھر ڈھونگ رچایا۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کو سب سے زیادہ جلدی نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہے۔ یہ نہیں چاہتے وہ سابق وزیراعظم اپنے ملک واپس آئیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نیب لندن میں مقدمہ ہار گئی ہے۔ نواز شریف کے اثاثوں کی کھوج لگانے میں 4 ارب روپے ڈوب گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی مالیت کے فلیٹ نہیں ہیں، جتنی رقم خرچ کر دی گئی۔