شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ریکوڈیک کیس کے حوالے سے انٹرنیشنل کورٹ نے دنیا کا سب سے بڑا جرمانہ حکومت پاکستان کو کیا اب اس فیصلے کے دفاع پر وکیلوں کی فیس پر غریب قو م کے اربوں روپے فیس کی مد میں دیئے جا رہے ہیں اختر ڈار نے کہا کہ ریکوڈیک کیس میں 899 ارب کا جرمانہ اور برطانیہ میں پاکستانی اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی باعث تشویش ہے سابق حکمرانوں اور ذمہ داروں کی نا اہلی کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ 899 ارب پاکستان کی مجموعی پیداوار کا 2 فیصد بنتا ہے اور یہ رقم و سود کا سبب بننے والے احباب کو قوم کے سامنے لایا جائے اور اس پر پارلیمنٹ میں سیر حاصل بحث بھی کی جائے ۔