گوجرخان پولیس کی کارروائی،دواشتہاری ملزمان گرفتار

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان پولیس کی کارروائی،دواشتہاری ملزمان گرفتار، جون 2020 میں ڈی ایس پی گوجر خان ذوالفقار علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار،مجرم اشتہاری گوجر خان پولیس کو دہشت گردی،اقدام قتل اور سرکاری املاک کی نقصان رسانی کی دفعات کے تحت مطلوب تھافائرنگ کے دوران ڈی ایس پی گوجر خان کی گاڑی اور تھانہ کے گیٹ پر فائر لگے تھے فائرنگ سے پولیس افسران و اہلکار محفوظ رہے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے سنگین مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر اور انکی ٹیم کو ٹاسک دیا تھا ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں اے ایس پی گوجر خان سرکل حنانیک بخت اور ایس ایچ او گوجر خان ملک خضرحیات نے ٹیم کے ہمراہ سائنٹفک طریقہ تفتیش سے انتہائی اہم مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیارواں سال کے دوران سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کے خلاف گوجرخان پولیس کی دوسری بڑی کارروائی ہے دو روز قبل مجرم اشتہاری ساجد میکن عرف ساجو کو بھی گرفتار کیا گیا تھاایس ایچ او ملک خضرحیات نے بتایا کہ مجرم اشتہاری کو مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چکوال روڈ سے اشتہاری ملزم طاہر حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 9ایم ایم پسٹل برآمد کر لیا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

ای پیپر دی نیشن