ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل فنکشنل‘ 6ماہ کے آرڈربک ہیں:چیئرمین اپٹما پنجاب 

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر نے کہا ہے کہ بلا تعطل گیس سپلائی سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا۔  اس وقت پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری فنکشنل ہے۔اگلے چھ ماہ کے ایکسپورٹ آرڈر بک ہیں۔ کرونا کے باوجود دسمبر 2020 میں برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔  نومبر 2020 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا متوقع ٹیکسٹائل پالیسی کے اعلان سے ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن