ترشاوہ پھلوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے ڈیمانڈ ڈریون ریسرچ پر فوکس کیا جائے: سیکرٹری زراعت پنجاب

Jan 06, 2021

لاہور (پ ر) ترشاوہ پھلوں کے متعلق ڈیمانڈ ڈریون ریسرچ پر فوکس کیا جائے۔جن اقسام کی بیرون ملک زیادہ ڈیمانڈ ہے اُن کی کاشت پر خاص توجہ مرکوز کی جائے تاکہ  ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکے یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے ضلع سرگودھا میں سٹرس ریسرچ انسٹیٹورٹ کے دورہ کے موقع پر کہی۔انھوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان ترشاوہ پھلوں کی برآمدات سے قریباً180 ملین ڈالر سالانہ زرِ مبادلہ کما رہا ہے اور اس میںصوبہ پنجاب کا  شیئر90 فیصد ہے مگر اس میں مزید اضافہ کی گنجائش موجود ہے ۔اس ضمن میں کینو کی بغیر بیج والی اور کم بیج والی اقسام کے متعلق ریسرچ پر زور دیا جن کی بیرونِ ملک زیادہ ڈیمانڈ ہے۔

مزیدخبریں