حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز علی المعروف تاجی کھوکھر انتقال کر گئے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر و سابق وفاقی وزیر حاجی نواز کھوکھر ،سابق نائب ضلع ناظم راولپنڈی محمد افضل کھوکھر اور ظفر کھوکھر ،رضا کھوکھرکے بھائی اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچا ،فرخ کھوکھر،عمر کھوکھر اور سمیر امتیاز ایڈوکیٹ کے والد امتیاز علی المعروف تاجی کھوکھر وفات پاگئے ،مرحوم کی نماز جنازہ کھوکھر ہائوس کرال چوک میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،نماز جنازہ میں شرکت کر نے والوں میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان،رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق،قومی اسمبلی کے سابق رکن حنیف عباسی،اعجاز الحق ،زمرد خان،انجم عقیل خان،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،حاجی پرویز خان،ملک شکیل اعوان، راجہ جاوید اخلاص،وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن،سینٹر مصدق ملک،رکن پنجاب اسمبلی حاجی امجد،افضل کھوکھر آف لاہور،سیف الملوک کھوکھر،میاں انجم قریشی،ضیاء اللہ شاہ،فاروق خٹک،چوہدری خالد محمود،ملک عشرت باری،ناصر راجہ،میاں خرم رسول،چوہدری راسب،پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ملک افتخار علی،سید معصوم شاہ،شیخ حمید،راجہ الطاف،مولانااحمد رحمان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔بعد ازاں ان کی تدفین آبائی قبر ستان میں کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...