یو ایس سی نے سال میںتقریبا 100 ارب روپے کا کاروبارکیا،عمر لودھی 

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) نے سال 2020 کے دوران  تقریبا 100 ارب روپے کا کاروبارکیا جوکہ سال 2019 میں 8.5 ارب روپے تھا۔اس سنگ میل کو طے کرنے پرمنیجنگ ڈائریکٹر، عمر لودھی نے کہا کہ یو ایس سی اب تقریبا خود کفیل کارپوریشن بن چکاہے اورمستقبل قریب میں ادارے کی بہتری کے لیے دیگراہم اقدامات کرنے کا خواہاں ہے۔یو ایس سی نے مالی سال20 -2019 میں 8.564ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں ادا کئے جبکہ مالی سال 19۔2018 میں یو ایس سی نے 1.476 بلین ٹیکس کی ادائیگی کی تھی۔ یو ایس سی نے دیہی اور شہری علاقوں میں قائم 4،881 اسٹورز کیریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے سال 2020 کے دوران 45.77 ملین گھرانوں کی خدمت کی۔  یو ایس سی8 جنوری 2020 سے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے ذریعے پاکستانی عوام کو سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیائخوردونوش فراہم کررہا ہے۔وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت، یو ایس سی نے 22 ارب کی ریکارڈسیل کی جو کہ کارپوریشن کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ سیل بھی ہے۔ یاد رہے سال 2020  میں آٹا، چاول، چینی، دالیں اور گھی پر سبسڈی دی گئی جس کی وجہ سے ان پانچ بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو اوپن مارکیٹ میں کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔یو ایس سی آئندہ مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) انفراسٹرکچر قائم کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ سال 2020 کے دوران یوایس سی نے اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس میں  ڈیٹا سنٹرقائم کیا ہے۔یہ ڈیٹا سینٹرادارے کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یو ایس سی کی ایک قابل ذکر کامیابی کرونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود، تمام سٹورزکوایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کے لئے کھلے رکھنے اور روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی مسلسل فراہمی کو اوپن مارکیٹ سے کم قیمتوں پربلا تعطل برقرار رکھنا ہے۔  دور دراز علاقوں میں ضروری اشیاء تک رسائی بڑھانے کے لئے، یو ایس سی نے کرونا وائرس کے دوران 100 کے قریب موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا بھی آغاز کیا تاکہ عوام کو انکی دہلیزپر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ نیز، یو ایس سی پاکستان میں پہلا ادارہ ہے جس نے پولی/ شاپنگ بیگ متعارف کرایا ہے جس نے پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے قواعد کے مطابق سبز ماحول کے لئے آکسوبائیوڈیگریڈیبل ایڈیٹیو کا استعمال کیا ہے۔ سال 2020 کے دوران، یوایس سی نے اوون برانڈ کے تحت 64 مصنوعات لانچ کیں۔ یہ تمام مصنوعات پاکستان اسٹینڈرڈز اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی سند یافتہ ہیں۔ یو ایس سال مالی سال 2021کے دوران 150 ارب روپے کا ٹرن اوور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن