نیازی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاگھڑا کیاہے ران احسان

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار قومی اسمبلی NA-241 حاجی طیب زر اور دوران ضلع کورنگی کی جانب سے سندھ کراچی و اضلاع کے عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر رانا محمد احسان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوا م کے دلوں میں بستی ہے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف ، مرکزی صدر میاں شہباز شریف ، مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف سمیت دیگر قائدین کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔ متوالے قائدین کی قیادت میں متحدو منظم ہیں۔ سندھ کے عہدیداران پارٹی قائدین کے ایک اشارے پر سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف دھمادھم مست قلند کردینگے۔ رانا محمد احسان نے کہا کہ عوام دشمن نیازی حکومت کے فیصلوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے معیشت دم توڑ چکی ہے ۔ بجلی، گیس کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافوں کے باعث صنعتی پہیہ جام ہوچکا ہے جس سے لاکھوں محنت کش بے روزگار ہونے سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ۔ قوم مایوسی کا شکار ہے قومی ادارے میں بیڈگورننس کے باعث لوگوں کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے عہدیداران و کارکنان پر زور دیا کہ وہ اس گھمبیر صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کے بیانیئے ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے اجتماعی اور انفرادی رابطہ مہم تیز کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا کل مسلم لیگ (ن) کا ہے نااہل نیازی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ 2021 عوام دشمنی حکومت کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔ میزبان حاجی طیب زر اور دوران شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی اور پاکستان میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کا پرچم لہرائے گا ۔ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ۔ اس موقع پر غلام مصطفی ایڈوکیٹ ، قاضی زاہد، ازہر شاہ ہمدانی، علی عاشق گجر، حاجی صالحین تنولی، عظیم جاپانی، رانا عارف، سرتاج خان، محمد اخلاق آرائیں، محمد طارق خان یوسف زئی، کامران شاہ، میاں اقبال، میاں الیاس رشید، علی بھٹی، عبدالرحمن تنولی، صابر زمان، سجاد تنولی، آصف جتوئی، شاہد خان کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن