رملہ ، اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی،15فلسطینی گرفتار 

ر ملہ (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ میںگھر گھر تلاشی کے دوران 15 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے دیر نظام کا محاصرہ کیا اور اس کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں تلاشی کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔خیال رہے کہ ہفتے کی شامل شمال ر ملہ کے علاقے دیر نظام میں ایک یہودی خاتون آباد کار سر میں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کا گھیرائو کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اسرائیل کی ’’دامون‘‘جیل میں 36 فلسطینی خواتین غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل ہیں۔فلسطینی محکمہ  امور اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا  کہ زیر حراست خواتین میں سے 24 کو مختلف عرصے کی قید کی سزائوں کا سامنا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن