ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے اوپیک تنظیم کے ممبران اور اس کے اتحادیوں سے گذشتہ ایک سال کے دوران حاصل ہونے والے فوائد کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے کرونا ویکسین کے ٹھوس نتائج کا انتظار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ویکسینوں کے اثرات اور نتائج کے حوالے سے عالمی ابہام کی شرح اب بھی زیادہ ہے۔شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا کہ وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد ویکسین کے نتائج کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس گروپ کو عام طور پر مارکیٹ کے لیے پر امید ماحول کے باوجود چوکس اور محتاط رہنا چاہیئے کیونکہ ایندھن کی طلب اب بھی نازک ہے۔