لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری قائداعظم ٹرافی کا فائنل حسن علی کی شاندار سنچری کی بدولت ٹائی ہوگیا۔قائداعظم ٹرافی کا فائنل سینٹرل پنجاب اور کے پی کے کے درمیان کھیلا گیا، دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کیلئے 356 رنز کا ہدف ملا تھا۔عثمان صلاح الدین نے 67 رنز سکور کئے، حسن علی کے شاندار سنچری نے ناقابل شکست106رنز بناکر میچ کو دلچسپ بنادیا ،سکور برابر ہوا تو دسواں کھلاڑی آوٹ ہوگیا اور میچ ٹائی ہوگیا۔فرسٹ کلاس میں اب تک 60 ہزار سے زائد میچ ہوچکے ہیں یہ تاریخ کا 67 واں میچ تھا جو ٹائی ہوا۔دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا، حسن علی کو فائنل کا مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ فائنل میں خیبر پی کے نے سنٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 356 رنز کا ہدف دیا تھا ‘چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 140 رنز بنائے۔عثمان صلاح الدین 51 اور محمد سعد27 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، محمد اخلاق 48 رنز بناکرآوٹ ہوئے۔خیبرپی کے کی جانب سے ساجد خان اور ارشد اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے والی خیبرپی کے کی ٹیم نے چوتھے دن اپنی دوسری نامکمل اننگز 243 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی اور ٹیم 312 رنز بناکرآئوٹ ہوئی تھی۔کامران غلام 108 اور خالد عثمان 53 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے چار جبکہ بلاول اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔سنٹرل پنجاب ٹیم پہلی اننگز میں 257رنز بناکر آئوٓٹ ہوئی تھی ۔