حکومت کسانوں کو زرعی لوازمات پر سبسڈی ٗ ریلیف پیکیجز دے:مثالی کاشتکار

ٹبہ سلطان پور ( نامہ نگار ) مثالی کاشتکار وں قاری ثناء اللہ مہروی اور حافظ عطا ء اللہ سیفی نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت ہمارے ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت کو چاہے کہ کسانوں کو زرعی لوازمات پر سبسیڈی اور اجناس کی قیمتیں بڑھا کر شعبہ زراعت کو بھی خوشحالی  کی جانب گامزن کیا جائے۔ انھوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھادوں کی قیمت کم کی جائے کپاس، گنا،سورج مکھی اور دیگر اجناس کی قیمتیں پیداواری لاگت کے مطابق دی جائے  ۔دریں اثناء قاری جمال نے بھی زرعی پیکیج کا پُر زور مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ گندم کا نرخ 2000 روپے فی چالیس کلوگرام کیا جائے۔کاشتکاروں کیلئے ریلیف پیکیجز کا مطالبہ کیا ہے 

ای پیپر دی نیشن