دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان‘ افغان حکومت میں مذاکرات کا ایک اور مرحلہ شروع ہوگیا۔ سیکنڈ افغان نائب صدر سرور دانش نے کہا کہ طالبان کی طرف سے موجودہ آئین کی مخالفت کا مطلب وہ سسٹم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ آئین کی توثیق کی 17 ویں سالگرہ پر کہا افواہیں ہیں عبوری حکومت بنے گی۔ یہ معاملہ بھی امن عمل کا حصہ ہے۔ ایسے اقدام کا مقصد بھی سیاسی نظام کا خاتمہ ہے۔ عبوری حکومت کا مطلب یہ نہیں اقتدار ایک سے دوسرے کو منتقل کیا جائیگا۔
دوحہ میں پھر مذاکرات شروع‘ طالبان سسٹم کا خاتمہ چاہتے ہیں: سکینڈ افغان نائب صدر
Jan 06, 2021