مختاراں مائی نے اپناسکول‘2 ایکڑ رقبہ گورنمنٹ کے حوالے کر دیا 

سبائیوالہ(نامہ نگار) مختاراں مائی نے اپنا سکول‘2 ایکڑ رقبہ گورنمنٹ کے حوالے کر دیا اہلعلاقہ مکینوں نے مختیاراں مائی کے اس عمل کو خوب سراہا تفصیل کے مطابق مختیاراں مائی سکول کو کہ عرصہ دراز سے این جی اوز کی فنڈنگ سے چل رہا تھا سابقہ کچھ عرصہ سے فنڈ نہ ہونے کے باعث بند ہونے کی وجہ سے سکول گورنمنٹ آف پنجاب نے اپنی تحویل میں لے لیا جو سکول کا رقبہ تھا وہ سرکاری نہ تھا بلکہ مختیاراں مائی کی ذاتی ملکیت تھا اب وہ سارے کا سارا رقبہ 2ایکڑ جس پر سکول کی بلڈنگ اور اس کے ساتھ ساتھ سکول کے ساتھ منسلک بچوں اور بچیوں کیلئے بنائی جانے والی لیٹ بھی حکامت کے سپرد کر دی جس اہل علاقہ نے مختیاراں مائی کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مختیاراں مائی نے ہمیشہ غریبوں اور سائلین کی امداد کی ہے اور اب تک کرتی بھی اور آج اپنے علاقے کے  بچوں اور بچیوں کے مستقبل کی خاطر اپنی جائداد وقف اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے

ای پیپر دی نیشن