سرکاری محکموں میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی‘ 6 لاروے برآمد

ملتان (سپیشل رپورٹر) سرکاری محکموں میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران کو ڈینگی کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ 6 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر کی سرزنش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔ اے سی شجاع آباد محمد زبیر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک اور ڈاکٹرعطاء  الرحمان نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے اداروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ جس آفس، ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو اسے سیل کردیا جائے۔ افسوس کی بات ہے کہ اداروں کو ڈینگی ایس او پیز پر عمل کرنیکا نوٹس جاری ہوتا ہے وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ کسی سرکاری یا نجی ادارے کی انتظامیہ کاغیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن