لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت400 روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 116000روپے ہو گئی دس گرام سونا 24قیراط343روپے کے اضافے سے 99451روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت91163 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب روپے کی قدر مزید کم ہو گئی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہو گیا۔ہفتے کے دوسرے روز بھی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 160 روپے 60 پیسے تک فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 35 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 33 پیسے رہی۔