لاہور/ کراچی/اسلام آباد (نامہ نگار+ آن لائن+ نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 93ویں سالگرہ گذشتہ روز منائی گئی۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات کاانعقادکیاگیا اور کیک کاٹے گئے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے زیرانتظام مرکزی تقریب صوبائی سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں منعقد کی گئی ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل نے تقریب کا اہتمام کیا تھا۔تقریب میں عزیز الرحمان چن، ملک عثمان،جمیل منج،عاصم محمود بھٹی سمیت پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔مقررین نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو کے نظریے پر کاربند رہنا ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے ملک کے اندر جوہری پروگرام کی بنیاد اور معاشی انقلاب برپا کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب کا اہتمام محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب کی رہائش گاہ سرور روڈ پر کیا گیا۔جس میں نوابزادہ افتخار احمد خان نوید چودھری‘ منور انجم اور میاں محمد ایوب سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان مقررین نے ہوئے کہاکہ قائد عوام نہ صرف پاکستان اور تیسری دنیا کے مظلوم اور محکوم عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے بلکہ مسلم امہ بھی انہیں عالم اسلام کا عظیم قائد مانتی تھی۔ اس موقع پر میاں محمد ایوب،مسعود عزیز خان،ایڈووکیٹ، آغا مشکور انجم ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ذاہد ایڈووکیٹ،وقارملک،فرخ مرغوب، و دیگر کارکنان نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور تقریب کے آخر میں قائد عوام بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید سمت دیگر شہدائے جمہوریت کے ایصال ثواب کی روح کے دعاکی گئی۔ پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے مخدوم ہاؤس میں تقریب منعقد کی۔ جس میں فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل، علما ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری جمیل نورانی، محمد لطیف بٹ، ولید تبسم سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ میںذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔پی پی پی شعبہ خواتین اسلام آباد سٹی کی صدر صدف مرتضی کی طرف سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ذوالفقار بھٹو کے یوم پیدائش پر تقریب منعقد کی گئی۔ پریس کلب اسلام آباد کی تقریب میں پرویز اشرف، نیر حسین بخاری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سلیم مانڈوی والا، امجد حسین ایڈووکیٹ، سید سلیم حیدر، سبط حسن بخاری، شہزادہ افتخار، زمرد خان، ابرار رضوی سمیت پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔