خلیجی ممالک میں مصالحتی عمل کی حمایت کرتے ہیں: طاہر اشرفی 

لاہور(خصو صی نامہ نگار)وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان مصالحتی عمل کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔ امیر کویت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا مصالحتی کردار قابل تحسین ہے۔ امیر قطر اور سعودی ولی عہد نے مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو ترجیح دے کر عالم اسلام اور عالم عرب کو مستحکم کیا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل باہمی وحدت و اتحاد سے حل ہوں۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے ہمیشہ مسلم امہ کی وحدت اور اتحاد کیلئے کوشش کی ہے۔یہ بات  انہوں  نے عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے مسائل کا حل مذاکرات ، وحدت اور اتحاد میں ہے۔ مسلم ممالک میں بیرونی مداخلتیں ، داخلی انتشار کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے بھی مسلم ممالک میں مفاہمت  اسلامی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔  ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر اسلامی ممالک کے درمیان جو تنازعات ہیں ان کا حل بھی مذاکرات سے نکل آئے گا۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ، وزیر اعظم عمران خان ، امیر کویت کے درمیان اس سلسلہ میں مشاورت ہونی چاہیے۔ پاکستان اور عرب دنیا کی مقتدر شخصیات کا ایک فورم بھی غیر سرکاری سطح پر تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے عرب ممالک اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...