نیب کی زیرو کرپشن ،100فیصد ترقی پر یقین ہے : جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ)  چیئرمین  نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا زیروکرپشن، 100 فیصد ترقی پر یقین ہے۔ بیورو کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانٹرینگ اینڈ ایویلویشن  سسٹم وضع کیا۔ سسٹم نیب کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اقوام متحدہ کے کنونشن کے باعث نیب پاکستان کا مرکزی ادارہ ہے۔ نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم نے نیب کی کارکردگی کو سراہا۔ پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا‘ گیلانی اور گیلپ سروے کے مطابق 99 فیصد لوگوں  نے نیب پر اعتماد کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...