اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر قابض انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکرسار میں سیکورٹی اہلکاروں اور کشمیریوں کے درمیان نام نہاد مقابلہ میں شہید ہونے والے تین کشمیریوں نوجوانوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کی جائیں۔ مقبوضہ کشمیر کے میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے مطالبہ کیا کہ جن تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے، ان کے لواحقین کی لاشیں ان کی مائوں کے حوالے نہ کرنا، قانون مذہب اور اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بربریت کی انتہا ہے ، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے حال میں ایک مقابلے میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
تین کشمیری نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں،محبوبہ مفتی
Jan 06, 2021