ماضی کے حکمرانوں نے مہنگی بجلی کے معاہدوں سے قومی دولت پر ہاتھ صاف کیا: فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی دولت پر ہاتھ صاف کیا،بزدار حکومت نے پنجاب سے 3.15 ارب ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

انہوںنے ایک بیان میں کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے رینٹل پاور پلانٹس،مہنگی بجلی معاہدوں سے قومی دولت پر ہاتھ صاف کیا، نندی پور پاور پلانٹ کیس میں (ن) لیگ، پیپلزپارٹی ایک دوسرے پرالزام تراشی کرتے رہے، دونوں باہم شیر و شکر ہونے کے بعد عوام کے ڈکارے گئے مال پر بات کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے شوباز کے مسلسل 10سال 35 کروڑ خسارے والی پنجاب پاور کمپنی کوخسارے سے نکالا،تحریک انصاف حکومت نے قومی خزانے کو 217ملین کا نفع بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر کمپنی میں نوازنے کی روش ختم کرکے 62ملین کی بچت کی،معاشی ترقی کا براہ راست انحصار سستی توانائی کی دستیابی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے ویہاڑی، سمندری، پاکپتن، مرالہ، لیہ دیگر مقامات پر توانائی کے سستے منصوبے شروع کیے اور بجلی چوروں پر شکنجہ سخت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب سے 3.15 ارب ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ۔

ای پیپر دی نیشن