کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں بارے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

Jan 06, 2021 | 14:15

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ فائزر اور بائیونٹیک کی مشترکا ویکسین کی دونوں خوراک 21 سے 28 دنوں کے وقفے میں لازمی استعمال کی جانی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایک آن لائن نیوز بریفنگ میں کہا گیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے تین سے چار ہفتے بعد استعمال کے نتائج سے متعلق ڈیٹا موجود نہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ میں اس بات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک دینے میں بارہ ہفتوں کی تاخیر کی جائے۔دوسری جانب سربراہ عالمی ادارہ صحت نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اب تک کورونا کے پھیلاو کی ابتدا جاننے کے لیے عالمی مشن کے تمام ارکان کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وائرس کی ابتدا سے متعلق جاننا ڈبلیو ایچ او کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 

مزیدخبریں