ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنےکی توقع ہے۔تاہم شام اوررات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر گڑھی دوپٹہ 73 ,کوٹلی 67 ، مظفرآباد 66 ، راولاکوٹ 58 ، پنجاب، سیالکوٹ 42 ، گجرات 68 ، لاہور 57 ، جہلم 57 ،منگلہ 51، گجرانوالہ 50، منڈی بہاالدین 43،ساہیوال 25،حافظ آباد 24 ، مری 22 ، اوکاڑہ 19،فیصل آباد 17، نارووال 16، بہاولنگر15،قصور 08 ، اسلام آباد شمس آباد 7، سید پور، زیرو پوائنٹ6 ، بوکرا 5، گولڑہ ، ائرپورٹ 2 ، راولپنڈی7 ،چکوال 3،سرگودھا ایک، خیبر پختونخوا، بالاکوٹ 30، کاکول 23، مالم جبہ 6، سیدوشریف 4، دیر 2، پٹن ایک،گلگت بلتستان،استور 24 ،اسکردو 19،گلگت 10،چلاس 9، گوپس 6 اور بونجی میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اس دوران استور، اسکردو، چلاس 10، گوپس 03،مری ،مالم جبہ، بگروٹ 02 ، اورگلگت میں ایک انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت لہہ،گوپس،قلات منفی 8،بگروٹ ،کو ئٹہ منفی 7،استور،پاراچناراورسکردو میں منفی6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن