ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی سال بھر کی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو ریلیز کرنے کے حوالے سے گفتگو

لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءثمن رائے نے کہا ہے کہ ملکی یک جہتی و ہم آہنگی کے لئے صوبہ پنجاب کی ثقافت کی ملک بھر میں اور ملک بھر کی ثقافت کو زندہ دلانِ لاہو ر کے سامنے پیش کیا گیا،فنون لطیفہ خصوصاآرٹ ،ڈرامہ ،موسیقی ، مصوری کی ترویج و ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گئے،بچوں ،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس سے ہزاروں کی تعدا د میں نوجوان مستفید ہوئے،آرٹسٹوں کی فلا خ و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ اور کرونا میں آرٹسٹوں کی مالی معاونت کی گئی،پاکستا ن میں موجود دینا بھر کے سفارت خانوں کے اعلی عہدیداراں کو الحمرا مدعو کیا گیا ،انہوں پاکستانی ثقافت دیکھائی گئی جس سے بین الاقومی سطح پر پاکستانی سوفٹ امیج بہتر بنانے میں مدد ملی،فکر اقبال ،صوفیاءکرام کی زندگیوں کے بارے میں نوجوان نسل کا آگہی دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گئے،الحمراءکے پلیٹ فارم پر گلگت بلتستان فیسٹیول،چولستان فیسٹیول،ڈیرہ غازی خان شوز،بلوچی و سندھی ثقافت کے دنوں کو بھر پور انداز میں منایا گیا،ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،سات روز میں سات تقریبات کا بھرپور انعقاد عمل میں لایا گیا،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈرامہ فیسٹیول ،نمائشیں،واک کا انعقا دکیا،سال بھر مختلف تہواروں او رقومی دن کے موقع پر قومی ترانہ کی پرفارمنس،قوالیاں ،نعت شریف،فوک گیت ریلیز کئے گئے،انٹرنیشنل کانفرنس،سیمینارز،سپموزیم،میوزک شوز و دیگر ادبی وثقافتی تقریبات کا بھرپور انعقاد کیا گیا،ادب وثقافت میں اعلی خدمات سر انجام دینے والے افراد کو ٹربیٹوٹ پیش کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے سال بھر کی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیو ریلیز کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کی.

ای پیپر دی نیشن