مودی حکومت کوچاہئے کہ وہ اپنے غرور ختم کرے اور ان زراعی قوانین سے دستبرداری اختیار کرے جس کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں ,کانگریس قائد راہول گاندھی نے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مودی کو حکومت کو 60کسانوں کی موت کا مودی حکومت کو ذمہ دار ٹہرایا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہاکہ مذکورہ مودی حکومت کی بے حسی اور تکبر کی وجہہ سے 60کسانوں کی جان چلی گئی ہے۔ان کے آنسو پونچھنے کے بجائے مذکورہ حکومت ہند ان پر آنسو گیس سے حملے میں مصروف ہے۔ ایسی بے رحمی عامریت کاروباری مفادات کا اضافہ کرتی ہے۔مخالف زراعت قوانین سے دستبرداری اختیار کریں۔ پچھلے سال پارلیمنٹ میں منظور شدہ تین زراعی قوانین کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں اوراس سے دستبرداری کی مانگ کررہے ہیں۔
حکومت کو اپنا غرور ختم کرنے اور زراعی قوانین سے دستبرداری اختیار کرنا چاہئے۔ راہول گاندھی
Jan 06, 2021 | 20:41