٭٭٭٭٭مختصرعدالتی خبریں٭٭٭٭٭

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے چار ماہ کی حاملہ خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی پی اومظفرگڑھ اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ سرور شہید کو خاتون کی بازیابی کا حکم دیا تھا خاتون کو گزشتہ روز پیش کیا گیا اور  شوہر کے ساتھ پولیس سیکورٹی میں بھجوا دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے فرٹیلائزرز ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج مقدمہ میں ملوث دو ملزمن کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے پولیس حکام سے 12 جنوری کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے
 حکومت پاکستان نے لاہور اور ملتان میں قائم انشورنس ٹربیونل میں لاہور ہائی کورٹ کے دو سابق جسٹس صاحبان کو چئیرپرسن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج صادق مسعود صابر نے خاتون کو زیادتی اور تیزاب گردی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے جیل بھجوانے اور 12 جنوری کو مقدمہ کا مکمل چالان بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔۔
 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے لودھی کالونی سے نوجوان کو تاوان کے لئے اغواء  کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔
جج کی رخصت کے باعث 7 سالہ ننھی عروج فاطمہ کے اغواء  زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے لئے آج 6 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء  بحث کے لئے 13 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء  بحث کے لئے 13 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔۔
سیشن کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر 15 ماہ پروبیشن پر رہنے اور 9 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل  سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدم شہادتوں کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔ 
نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کے تین ممبران خاقان بابر، عبدالقیوم خان اور شوکت علی میمن پر مشتمل فل بینچ لاہور نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے ملازمین کی مستقلی سے متعلق مقدمات میں این آئی آر سی ملتان کے ممبر اشرف گل کے فیصلوں کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے بہاولنگر، ملتان، بہاولپور، وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان کے 70 سے زائد ملازمین کو این ای آر سی کے فل بینچ لاہور نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان ملازمین کو تاریخ بھرتی سے جملہ مفادات کے ساتھ مستقل ملازم قرار دیا ہے۔
حکومت پاکستان نے بینکنگ کورٹ نمبر 1 ملتان کو سٹاف بجٹ اور اثاثوں سمیت ڈیرہ غازی خان عدالت میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں 
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں فنانس سیکرٹری کی امیدوار کی الیکشن میں حصہ لینے میں کوائف کے اعتراض ختم کرنے سے متعلق درخواست ری لسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔


لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 8 کلو گرام سے زائد چرس برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے
لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار سابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن و بٹالین کمانڈر پی سی 3 محمد باقر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت مزید کاروائی کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے

ای پیپر دی نیشن